• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کیلئے یونیفارم پالیسی جاری

کراچی(  ثاقب صغیر ،مطلوب حسین / اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )میں نئی یونیفارم پالیسی متعارف ،دوران ڈیوٹی گریڈ 17سےگریڈ 22 سمیت تمام آفسران و اہلکارمجوزہ یونیفارم پہننے کے پابند ہونگے ،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور کےکے دفتر سے 10 فروری منگل کو جاری ہونے والے حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہےکہ ادارے میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ تشخص کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی یونیفارم پالیسی جاری کر دی گی۔ نئی یونیفارم پالیسی کا اطلاق امیگریشن اور انویسٹیگیشن کیڈر کے تمام ایگزیکٹو اہلکاروں اور افسران پر ہوگاایف آئی اے کے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام ایگزیکٹو افسران کے لئے بھی دورانِ ڈیوٹی یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔اس اقدام کا مقصد ادارے میں یکسانیت، نظم و ضبط، اور پیشہ ورانہ شناخت کو فروغ دینا ہےاس اقدام سے عوامی خدمات کی انجام دہی مزید مؤثر اور منظم انداز میں یقینی بنائی جائے گینئی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مذکورہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس حکم نامہ کو دوران ڈیوٹی یونیفارم پہنے سے متعلق گزشتہ تمام احکامات،ہدایات اور سرکولرز سے بالاتر تصور کیا جائے اور 23 فروری 2026سے یہ حکم نامہ نافذ العمل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید