• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ٹیکس محتسب نے کے الیکٹرک کے خلاف شکایت نمٹا دی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وفاقی ٹیکس محتسب ایم ظفر حجازی نے نیٹ میٹرنگ کے کیسز میں سیلز ٹیکس کی وصولی اور ودہولڈنگ انکم ٹیکس کے طریقہ کار سے متعلق شکایت نمٹا دی ہے۔ یہ شکایت خاص طور پر کے الیکٹرک کے بجلی صارفین کے حوالے سے درج کی گئی تھی۔ یہ شکایت ایک صارف کی جانب سے درج کرائی گئی تھی جس کا مؤقف تھا کہ کے الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کے طریقہ کار کو مدنظر رکھے بغیر، فراہم کردہ بجلی کی مجموعی بل شدہ رقم پر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ جبکہ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں کام کرنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایک مختلف طریقہ کار اپنا رہی ہیں۔ شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس تضاد کی وجہ سے صارفین میں تحفظات اور ناہمواری کا احساس پیدا ہوا ہے کہ ایک جیسی صورتحال رکھنے والے صارفین کے ساتھ مختلف برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ صدر پاکستان کے ری میینڈ (واپس بھیجنے) کے حکم کے تحت دوبارہ سنا گیا۔
اہم خبریں سے مزید