• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85 فیصد روف ٹاپ سولر صارفین کو 2030-31 تک نیٹ میٹرنگ سہولت برقرار

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) 85فیصد روف ٹاپ سولر صارفین کو 2030-31تک نیٹ میٹرنگ سہولت برقرار،نئی پالیسی کے تحت نئے صارفین نیٹ بلنگ سسٹم میں شامل ہونگے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا نقصان کم کرنیکی کوشش،یہ پروزیومرز معاہدے کے تحت اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ فروخت کرتے رہیں گے۔حکام کے مطابق ملک میں موجود 6,975 روف ٹاپ سولر پروزیومرز میں سے تقریباً 80 سے 85 فیصد صارفین کو 2030-31تک موجودہ نیٹ میٹرنگ نظام کے تحت فائدہ حاصل ہوتا رہے گا، کیونکہ ان میں سے زیادہ تر کنکشنز مالی سال 2024–25 کے دوران منظور کیے گئے تھے۔یہ پروزیومرز سات سالہ معاہدے کے تحت اپنی اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے، جو موجودہ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے مطابق ہے۔تاہم نئی پالیسی کے تحت آنے والے نئے روف ٹاپ سولر صارفین کو نیٹ بلنگ نظام میں منتقل کیا جائے گا، جس کے تحت وہ پانچ سالہ معاہدے میں گرڈ کو بجلی 10 سے 11 روپے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کر سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید