اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیور وکریسی میں تقرر و تبادلے؛رضوان احمد شیخ کو OSDبناد یا گیا،صلاح الدین نیشنل فوڈ سیکیورٹی کےڈپٹی سیکریٹری تعینات،سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن محمد بلال احمد کا استعفی منظور، قومی صحت کے عمران علی اور خزانہ کے سیکشن افسر شعیب حسن کی خدمات پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے افسررضوان احمد شیخ کو او ایس ڈی بنا یا گیا ۔