اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقیوں کیلئے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈی پی سی) کا اجلاس رواں ماہ 14 فروری کو طلب کرلیا ، اس سے قبل رواں برس 13 جنوری کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی ترقیوں کیلئے اجلاس کا انعقاد ہو چکا ہے، جبکہ آفس مینجمنٹ گروپ افسران کی ترقیوں کا ایجنڈا مؤخر کیا گیا تھا، اب او ایم جی افسران کی ترقیوں کا معاملہ دوبارہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ، کیبنٹ بلاک میں واقع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے۔