• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت امتحان عدالتی نظام کا ہے، ججوں کو ہمت کرنی چاہئے، علیمہ خان

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) علیمہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس وقت امتحان عدالتی نظام کا ہے، ججوں کو ہمت کرنی چاہئے، چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ،وکیل کو ملاقات کی اجازت دی ،انصاف ملنا بانی کا حق ہے ،عمران کا علاج اس بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے، اگست میں انہوں نے کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے،منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر عمران خان کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں۔
اہم خبریں سے مزید