• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالجز میں بغیر اجازت تصاویر بنانا اور شیئر کرنا قابل تعزیر جرم تصور ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمۂ کالج ایجوکیشن سندھ نے خواتین اساتذہ، لیکچررز اور طالبات کی تصاویر کی غیر مجاز فوٹوگرافی اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر کے کالجوں میں اس عمل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی ریجن کے ڈائریکٹر پروفیسر قاضی ارشد حسین صدیقی کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بغیر اجازت تصاویر بنانا اور شیئر کرنا قابلِ تعزیر جرم تصور ہوگا۔ ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کراچی ریجن کی جانب سے تمام سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو جاری گشتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سیکریٹری، محکمۂ کالج ایجوکیشن نے بعض خواتین کالجوں میں پیش آنے والے ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے جن میں خواتین اساتذہ اور طالبات کی تصاویر ان کی رضامندی کے بغیر بنائی گئیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید