کراچی (جنگ نیوز)جیو ٹی وی اور معروف ہدایتکار بابر جاوید کی مشترکہ پیشکش، نیا شاہکار ڈرامہ سیریل ”ہمراہی“ ناظرین کیلئے سال کی سب سے بڑی اور یادگار محبت بھری کہانی لے کر بہت جلد ٹی وی اسکرین کی زینت بننے جا رہا ہے۔ ڈرامے کا ایکشن، تھرل اور تجسس سے بھر پور شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے عوام کے دلوں میں بے قراری کی لہر دوڑ ادی ہے۔ ”ہمراہی“ کے مرکزی کردار دانش تیمور اور ہر دلعزیز اداکارہ حبہ بخاری کی اسکرین پر رومانوی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔