کراچی (نیوز ڈیسک) نیا تجارتی معاہدہ، امریکا نے بنگلہ دیشی مصنوعات پر ٹیرف 19 فیصد کر دیا۔ تاریخی سطح پر کمی، بنگلہ دیش کی برآمدات کو بڑا ریلیف، دوطرفہ تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک نئے تجارتی معاہدے کے تحت امریکی حکومت نے بنگلہ دیشی مصنوعات پر عائد ٹیرف کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، جسے تاریخی سطح کی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔