اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیغام دینا چاہتا ہو ں کہ تم قران و سنت کے خلاف قانون سازی کروگے تو ہم نہیں مانیں گے،جیل اور پھانسی بہت معولی چیز ہے،اس سے آگے کوئی چیز ہو تو قبول کریں گے ، ہمارا موقف بہت واضح ہے کہ خالق کی نافرمانی پر مبنی قوانین کی پاسداری جائز نہیں،آئین کا تقاضا ہے کہ غلط قانون سازی نہ کی جائے، جو قانون قرآن و سنت کے خلاف ہو اسکو اکثریت سے پاس کیا جاتا ہے، ہم قرآن و سنت کی بالادستی کیلئے ہر سزا خندہ پیشانی سے قبول کرینگے، انہوں نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز مسجد عثمان غنی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے مجلس عاملہ کے ارکان نے حلف اٹھا یا۔