• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوریوں کی اکثریت بسنت کی حامی، حفاظتی اقدامات سے مطمئن

لاہور (جنگ نیوز) پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق لاہوریوں کی اکثریت بسنت کی حامی ، حفاظتی اقدامات سے مطمئن، 53فیصد نے بسنت منانے کے حکومتی فیصلے کےحمایت کی،28 فیصد نے مخالفت کی، مردوں میں 54 ،خواتین میں 50فیصد نے بسنت منانے کے فیصلے کی حمایت کیـ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے بسنت منانے کے فیصلے کی لاہوریوں کی اکثریت نے حمایت کی ہے،اس بات کا پتہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے سے چلا ہے،جس میں لاہور بھرسے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا،پلس کنسلٹنٹ کے اس سوال پر کہ کیا آپ پنجاب حکومت کے بسنت منانے کےفیصلے کو درست سمجھتے ہیں ؟ سروے میں شامل 53فیصد لاہوریوں نے فیصلے کو درست کہا، البتہ 28فیصد نے فیصلے کی مخالفت کی اور اسے غلط قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید