• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں انتخابات، جماعت اسلامی اور بی این پی میں سخت مقابلہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی سے شرائط منوالی ہیں اور سفارتی اور اسٹرٹیجک طریقے سے بنگلہ دیش کو جیت لیا ، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈھاکا میں موجود جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی اعزاز سید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کے انتخابات میں جماعت اسلامی اور بی این پی میں سخت مقابلہ ہے تاہم دونوں جماعتیں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں ۔ قومی ٹیم کی امریکا کیخلاف جیت او ر کارکردگی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد عامر ، سابق کپتان راشد لطیف اور کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ قومی ٹیم نے بڑے میچ سے قبل اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، شاداب نے اچھا کھیلا جبکہ شاہین شاہ آفریدی انڈر پریشر نظر آئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈھاکا سے جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی اعزاز سید نے کہا کہ 12فروری کو ہونے والے انتخابات بنگلہ دیش کے سب سے اہم انتخابات ہیں اس کی وجہ عوامی لیگ کا اس میں شامل نہ ہونا ہے الیکشن کمیشن نے پارٹی رجسٹریشن معطل کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید