• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقص امن کے الزام سے سندھ حکومت دستبردار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نقص امن کے الزام سے سندھ حکومت دستبردار،نوٹیفکیشن جمع کرانے پر زیر حراست تمام پی ٹی آئی ورکرز کی فوری رہائی کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے سیکڑوں ورکرز کی نظر بندی کے احکامات واپس لینے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے 100 سے زائد درخواستوں کو نمٹادیا۔ دو رکنی بینچ کے سربراہ محمد سلیم جیسر نے اپنے حکم نامے میں جیل حکام کو ہدایات دیں کہ ایم پی او کے تحت زیر حراست پی ٹی آئی کے ورکرز اگر کسی اور مقدمے میں مطلوط نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید