کراچی( اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، قائد آباد تھانے کی حدود میں اے این پی کے مقامی عہدیدار 55سا لہ عبدالحکیم اور کھارادر تھانے کی حدود میں 55 سالہ اختیار احمد ولد عبدالکریم کو نشانہ بنایا گیا ، پولیس کے مطابق دونوں واقعات ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود مجید کالونی ابو حنیفہ مسجد کے قریب مسلح ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت 55سالہ عبدالجلیل ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے۔