• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفی عامر قتل کیس کے التواء پر مقتول کی والدہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائی پروفائل مصطفی عامر قتل کیس التوا کا شکار، چالان جمع ہونے کے 6 ماہ بعد بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، مقتول مصطفی عامر کی والدہ وجیہ عامر نے التواء کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہائی کورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کی مدعی وجیہ عامر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اے ٹی سی 16 کے جج کے انتقال کے بعد کیس زیر التوا تھا۔ کیس اے ٹی سی 6 منتقل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی ری اسٹرکچرنگ کی۔
اہم خبریں سے مزید