• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 7 زخمی سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 7 زخمی سمیت 10ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موٹر سائیکلیں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، تفصیلات کے مطابق اتحادٹاؤن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب عابد آباد قبرستان روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 18سالہ محمد عثمان یونس کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، ساتھی فرار ہوگیا ،گبول ٹاؤن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بفرزون سیکٹر B-16سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی 20سالہ معراج نور الااسلام اور ارحم جمیل یونس کو گرفتار کرکے 2 پستول ، تین موبائل فونز ، کیش رقم اور بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل برآمد کی ، نیوکراچی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سیکٹر الیون جے مین روڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم شہریار سلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کرلی لیا ، ساتھی فرار ہوگیا ، سپرمارکیٹ پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب لیاقت آباد طالب کالونی ندی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں 26سالہ سید صائم علی واجد ، 25سالہ دلاور شمشاد اور 25سالہ فیضان نفیس کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 3 پستولیں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، سرسید پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 7/A محمد شاہ قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 25 سالہ تنویر احمد زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی ، ساتھی فرار ہوگیا ، بوٹ بیسن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 ملزمان عرفان عارف حسین اور محمد شفیق جہانگیر کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل ، موبائل فونز ، کیش رقم اور دیگر سامان برآمد کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید