• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد پولیس نے مبینہ طور پرخواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو شوہر کی اطلاع پر فوری کارروائی کرکے گرفتار کرکے خاتون اور بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور پھر ان کے اہلخانہ سے تاوان وصول کرتے تھے،ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور پھر تین چھوٹے بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کیا،گرفتار ملزمان سے تاوان میں استعمال ہونے والےموبائل فونز اور سمز بھی بر آمد کرلیں ،ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے عزیز آباد پولیس ٹیم کی بروقت، پیشہ ورانہ اور موثر کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور اس نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید