کراچی (نیوز ڈیسک) فرانس کا لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی پر سخت ردعمل اور اظہار تشویش، سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ، لبنانی علاقوں پر بڑھتے اسرائیلی قبضے کو ناقابلِ جواز قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی توسیع شدہ زمینی کارروائیوں اور تاریخی بیوفورٹ قلعے پر قبضے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔