• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: تہران میں مبینہ ’’شیطانی‘‘ سرگرمیوں پر حکام نے کیفے بند کرا دیا

تہران( نیوز ڈیسک) ایران میں حکام نے تہران کے وسطی علاقے میں ایک کیفے کو ’’شیطانی‘‘ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں بند کر دیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ تہران کی مشہور ولی عصر شاہراہ پر واقع اس کیفے نے مغربی طرز کی موسیقی کے پروگراموں کی میزبانی کی اور غیر معمولی رویوں کیلئے ایک ترتیب فراہم کی تھی، مہر خبررساں ایجنسی نے کہا کہ پولیس نے سرپرستوں پر ’’شیطانی حرکات‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ تسنیم خبر رساں ادارے کی جانب سے 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک کھچا کھچ بھرا مقام دکھایا گیا جہاں پرفارمرز گٹار بجا رہے تھے جب کہ کچھ شائقین نے موسیقی کے ساتھ بظاہر تال میں سر ہلایا، ایرانی حکام طویل عرصے سے ایسے اجتماعات پر چھاپے اور گرفتاریاں کر رہے ہیں جن پر ’’شیطانیت‘‘ کو فروغ دینے کا الزام ہے اور ماضی میں کچھ راک اور ہیوی میٹل کنسرٹس کو شیطانی واقعات قرار دے چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید