کراچی (نیوز ڈیسک) جل بائیڈن کی نئی کتاب نے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرانے زخم ہرے کر دیے، 2024صدارتی متنازع لمحات پر بحث،سابق خاتونِ اول کا کہنا ہے مباحثے میں خدشہ تھا جو بائیڈن کو فالج و طبی مسئلہ پیش آگیا تھا، ماضی کے تنازعات کے بجائے مستقبل پر توجہ ضروری، ڈیموکریٹ رہنماؤں نے کتاب کو انتخابات سے قبل غیر مفید قرار دیدیا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق سابق امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن کی نئی یادداشت “ویو فرام دی ایسٹ وِنگ” کی اشاعت سے قبل سامنے آنے والے اقتباسات نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔