کراچی (نیوز ڈیسک) سافٹ بینک کا فرانس میں یورپ کا سب سے بڑا مصنوعی ذہانت مرکز قائم کرنے کا اعلان، فرانس کو یورپ کے مصنوعی ذہانت کے مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ75ارب یورو سرمایہ کاری کا وعدہ، ابتدائی مرحلے میں45ارب یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی، شمالی فرانس میں بڑے ڈیٹا سینٹرز تعمیر ہوں گے. فنانشل ٹائمز کے مطابق جاپان کی معروف سرمایہ کاری کمپنی سافٹ بینک نے فرانس میں یورپ کا سب سے بڑا مصنوعی ذہانت انفراسٹرکچر منصوبہ قائم کرنے کیلئے 75ارب یورو تک سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 45ارب یورو خرچ کرکے 2031 تک3.1گیگاواٹ صلاحیت کے حامل جدید ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔