لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی بحریہ میں اعلیٰ سطح پر قیادت کی تبدیلی کے تحت ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے نئے چیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ ایڈمرل دینیش کے تریپاٹھی کی جگہ بھارتی بحریہ کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔نئی دہلی میں گزشتہ روز ایک تقریب میں ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالا۔ ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن 1987 میں بھارتی بحریہ میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد مختلف اہم آپریشنل اور کمانڈ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔