کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے صدر پزشکیان کے استعفے کی رپورٹس مسترد کردیں، ایرانی حکومت کی انفارمیشن کونسل کے سربراہ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے ، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر مسعود پزیشکیان مستعفی ہو چکے ہیں۔ الیاس حضرتی نے ایکس پر لکھا کہ پزیشکیان کے عہدے سے الگ ہونے کے دعوؤں کی رپورٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔