• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں کیمیکل ٹینک میں دھماکہ، 11 ہلاک، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) واشنگٹن میں کیمیکل ٹینک میں دھماکہ، مجموعی 11 ہلاکتیں، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد، کاغذ سازی کیمیکل سے بھرا ٹینک منہدم ہوگیا، ابتدائی دو اموات کی تصدیق، بعد میں مزید 9 افراد مردہ پائے گئے۔ حادثہ جاپانی کمپنی کے ذیلی ادارے کے پلانٹ میں پیش آیا، کولمبیا دریا میں آلودگی پہنچنے کی تصدیق، منفی اثرات کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں واقع ایک کاغذ سازی کے کارخانے میں کیمیکل ٹینک پھٹنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ لاپتا 9 افراد کی لاشیں بھی ملبے سے نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد تمام متاثرین کی تلاش مکمل کر لی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید