• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں کشیدگی کے سبب جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور کا دورہ منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان میں کشیدگی کے سبب جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور کا دورہ منسوخ،اس دورہ میں ان کی صدر جوزف عون اور سماجی امور کی وزیر سے بھی ملاقاتیں طے تھیں ۔جرمنی کی وزیر برائے ترقیاتی امور ریم الابلی رادووان کا لبنان کا دورہ پیر کے روز اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب ان کی پرواز بیروت کی جانب گامزن تھی۔ متعلقہ جرمن وزارت نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔جرمن وفاقی وزارت برائے ترقیاتی امور کے ایک بیان میں کہا گیا، ’’بیروت میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے مسلسل جائزے کی بنیاد پر یہ فیصلہ فوجی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید