نئی دہل(جنگ نیوز) بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کے سلسلے میں بھارت امریکی تجارتی حکام کے ساتھ سیکشن 301 کی تحقیقات اور ممکنہ ٹیرف اقدامات کا معاملہ اٹھائے گا۔امریکی معاون تجارتی نمائندہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا Brendan Lynch کی قیادت میں ایک امریکی وفد منگل سے نئی دہلی میں بھارتی حکام کے ساتھ تین روزہ مذاکرات کرے گا۔دونوں ممالک فروری میں ایک ابتدائی تجارتی سمجھوتے تک پہنچ گئے تھے۔