• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھارت اور آسٹریلیا کا وزارتی دفاعی اجلاس

لاہور(خالدمحمودخالد) آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس آج  نئی دہلی میں بھارتی وزیر دفاع کے ساتھ بھارت اور آسٹریلیا کے دوسرے وزارتی دفاعی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں وزرائے دفاع بحری تعاون، مشترکہ مشقوں، بین الاقوامی بحری جائزوں اور زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں تعاون سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے آسٹریلوی بحری جہازوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے بھارتی شپ یارڈز کے استعمال کی پیشکش پر گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق و ترقی، جدید دفاعی ٹیکنالوجیز، ڈرونز، مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سکیورٹی اور انٹیگریٹڈ ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔
دنیا بھر سے سے مزید