ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ملتان وہاڑی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی رفتار اور معیار تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل تک تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام مراحل میں کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنایا جائے، کمشنر نے وہاڑی چوک سے بابر چوک تک تقریباً 4.5 کلومیٹر طویل سینٹرل میڈین کی تزئین و آرائش کے لیے جامع ہارٹیکلچر پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی، انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو فوری طور پر پلان مرتب کرکے اس پر عملدرآمد شروع کرنے کا حکم دیا، کمشنر نے وہاڑی چوک تا بابر چوک سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی بھی ہدایت کی۔