ملتان (سٹاف رپورٹر) مصنوعی ذہانت کی مہارتیں تیزی سے فروغ پاتی ہوئی برقی معیشت میں مستقبل کی ملازمتوں کے لیے ناگزیر ہیں،یہ بات ماہرین نے انڈس مصنوعی ذہانت اجلاس 2026ء کے سلسلے میں منعقدہ تربیتی و آگہی نشست کے دوران کہی، یہ نشست وزارتانفارمیشن ٹیکنالوجی و مواصلات کے زیراہتمام ایم آئی ٹی میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نشست سے خطاب کرنے والے ماہرین میں طلحہ حمید، مزمل حسین، احسن بخاری، اظہر رحمان، طیب شبیر، فریحہ سلیم، فلزا واجد، طلال اور عباس شامل تھے۔