• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان کی صدر مملکت اور چیئرمین پی پی کو ملتان آمد اور بار سے خطاب کی دعوت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر بشریٰ نقوی نے صدرمملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملتان آمد اور ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کی باقاعدہ دعوت دے دی، اس سلسلے میں دونوں قائدین کو علیحدہ علیحدہ دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جب کہ خطوط کی نقول صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور صوبائی سیکرٹری جنرل کو بھی بھجوائی گئی ہیں، گزشتہ روز پیپلز لائرز فورم کے رہنماؤں نشید عارف گوندل اور زوار قریشی نے صدر جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر بشریٰ نقوی سے دعوت ناموں کی نقول وصول کیں۔
ملتان سے مزید