راولپنڈی (جنگ نیوز)قدیمی جامع مسجد ٹاھلی موھری، راولپنڈی کینٹ کی گلی نمبر 18 میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے عملے نے تقریباً دس روز قبل نئے کنکشن کے لیے کھدائی کی۔ اس موقع پر یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ شام تک کنکشن مکمل کر دیا جائے گا اور کھودا گیا گڑھا بھی فوراً بھر دیا جائے گا۔مگر افسوس کہ دس دن گزرنے کے باوجود نہ تو گیس کنکشن فراہم کیا گیا اور نہ ہی گڑھے کو بند کیا گیا۔ چونکہ یہ راستہ قدیمی جامع مسجد کی طرف جاتا ہےیہ کھلا گڑھا کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔