اسلام آباد، کلر سیداں (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ ) تھانہ سنبل کے علاقے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ لائف سٹائل ریزیڈنشیا سے مردان کا رہائشی 19سالہ نوجوان مقصود احمد ولد اول خان کی لاش ملی، ادھر تھانہ روات کی حدود کلر سیداں روڈ ڈھوک میجر پر 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔