اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھا نہ ما ر گلہ، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ پھلگر اں اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,060گر ام چرس، 370گر ام آ ئس اور مختلف بو ر کے تین عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔