راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک طالب علم اور خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے،تھانہ چونترہ کے علاقہ چہان میں فیصل رضا س موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ کیری ڈبے کی ٹکر لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں مقامی کالج کے تین طالب علم حماد وغیرہ کالج سےچھٹی کرکے موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ پیرودھائی موڑ کے قریب موٹرسائیکل کوبریک لگائی توپیچھے سے اچانک تیزرفتار ڈمپر آیا اور انہیں کچل کر فرار ہوگیا موقع پر 19سالہ حماد ولد شبیر جاں بحق جب کہ حمزہ بعمر 18سال شدید زخمی اورسلیمان بعمر 19سال معمولی زخمی ہوگیا،تھانہ ویسٹریج کومحمد صہیب خالد نے بتایاکہ پیرودھائی موڑ کے قریب گاڑ ی کے نامعلوم ڈرائیور نے ایک نامعلوم راہ گیر عورت کو ہٹ کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔