• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ،پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے چھ ارب روپے کے منصوبوں پر کام جاری

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ملکہ کوہسار مری کو روزانہ33لاکھ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔جس کو پورا کرنے کیلئے مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 6ارب33کروڑ 98لاکھ روپے سے مختلف سکیمیں زیر تکمیل ہیں۔ذرائع کے مطابق مری کی روزانہ کی پانی کی ضروریات 4اعشاریہ 40ملین گیلن ہیں۔لیکن صرف ایک اعشاریہ ایک ملین گیلن روزانہ پانی دستیاب ہے۔ایک ارب84کروڑ روپے سےڈونگا گلی اور دھر جاوا واٹر سپلائی سکیمیں زیر تکمیل ہیں۔جبکہ رین ہار ویسٹنگ پراجیکٹ پر چار ارب 85کروڑ 56لاکھ روپے کے منصوبے کا فیز تھری جاری ہے۔جن کی تکمیل سے2اعشاریہ85ملین گیلن پانی روانہ حاصل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق اس وقت مری کو روزانہ ایک گھنٹہ پانی سپلائی ہورہا ہے۔جبکہ واٹر سپلائی سکیموں کی تکمیل کے بعد پانی سپلائی پانچ سے سات گھنٹے تک بڑھ جائے گی۔ڈونگا گلی اور دھر جاوا سکیموں سے ایک اعشاریہ75ملین گیلن روزانہ پانی ملے گا۔رین ہارویسٹنگ پراجیکٹ فیز ون کے تحت گیارہ سو گھروں،فیز ٹو میں1685گھر اور سو سرکاری عمارتوں کو پانی سپلائی ممکن ہوگا۔فیز تھری میں مری اور کوٹلی ستیاں کے مزید چھ ہزار گھروں کو اس سسٹم میں لایاجائے گا۔
اسلام آباد سے مزید