راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام حاضر سروس نان ٹیچنگ اسٹاف گریڈ 1تا گریڈ 8کی اگلے گریڈز میں ترقی کیلئے ٹائیپنگ ٹیسٹ کا انعقاد (کل) 7مارچ کو پیکٹا آفس ایچ 9 میں صبح 10بجے سے دوپہر 1:30بجے تک کیا جائے گا، اس سلسلے میں تمام امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر اس ٹیسٹ کو چار مختلف بیچز میں تقسیم کیا گیا ہے تمام امیدواران اپنی اصل تعلیمی دستاویزات، اصل قومی شناختی کارڈ اور اپنے ادارے کے سربراہ ڈی ڈی او سے اصل سروس سرٹیفکیٹ بھی مقررہ وقت میں اپنے ہمراہ لائیں اور ٹیسٹ حاضری کو یقینی بنائیں۔