اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین کے سوشل میڈیا کے سرگرم رکن محمد نیازاورسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازم محمد امتیازکی والدہ محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں نڑتوپا، خانپور میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، سرپرست اعلیٰ حاجی صابر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسد محمود، محمد سرفراز ملک سمیت سی ڈی اے انفورسمنٹ سٹاف سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔