• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے 08اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 08 اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، کر کے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے۔تھا نہ شالیمار، تھا نہ تر نول، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ کر پا، تھا نہ سہا لہ، تھا نہ ہمک، تھا نہ لو ہی بھیر اورتھا نہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے828گر ام آ ئس، مختلف بو ر کے07 عددپستول، تین گنیں، ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید