اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے کمسن لڑکے کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ انسپکٹر آصف خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 110/26 بجرم 365 ت پ میں مغوی محمد سمیر کو تلاش کیا۔