راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ کی ڈکیتیاں بڑھ گئیں،شہری غیر محفوظ ہوگئے۔شہری 12موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سٹیڈیم روڈ پراحسن سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ شعیب والی گلی میں عبدالستار سے گن پوائنٹ پر65ہزار روپے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ رینج روڈ پرمحمدعباس شاہ کی آئل شاپ سے2موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل، 2ہزار روپے، مریم نواز نگہبان کارڈ، شناختی کارڈاور جہانزیب سےموبائل، 12سو روپے اور شناختی کارڈ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ عثمان سے ایک لاکھ 4ہزار نوسوروپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ ریاست آباد میں قبرستان کے قریب ذیشان حیدر سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل ،56ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ بنک کالونی میں شہری سے 50ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ ظفر پلازہ کے قریب صغیر وغیرہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے گئے، ڈھوک کشمیریاں میں ظفراقبال کے گھرسے 50ہزار اور انعامی بانڈز چوری کر لیے۔