• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نہ جانیکا فیصلہ بنگلہ دیشی پلیئرز اور بورڈ کا تھا، اسپورٹس مشیر

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش حکومت کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرول نے واضح کیا کہ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا تھا ۔ حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔ نذرل نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی سلامتی اور کھلاڑیوں کی رضامندی کے پیش نظر لیا گیا، اور بورڈ نے ہر مرحلے پر کھلاڑیوں کی رائے کو اولین ترجیح دی۔ پاکستان نے اس دوران بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ تعاون جاری رکھا۔
اسپورٹس سے مزید