• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی عوام سے کئے وعدوں کی پاسداری کررہی ہے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کی پاسداری کررہی ہے اور دستیاب وسائل کو امانت و دیانت کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے،اختیارات سے بڑھ کر خدمت کے جذبہ سے کام کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد،بلاک P،یوسی 9 ڈی سلوا ٹاؤن و دیگر علاقوں کے مکینوں کی سہولت کے لیے علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت گل رحیم خان سے منسوب فری ڈسپنسری کا افتتاح اور ٹاؤن آفس میں ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں 2019تا2021کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر واجبات ادا کیے گئے مالیت تقریباً 22کروڑ روپے ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید