• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل افراد کے مختص جاب کوٹے پر عمل درآمد ہورہا ہے، وزیر بلدیات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں منعقد جاب اینڈ ایجوکیشنل فیئر نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے موقع پر کیا، تقریب کے روح رواں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی اداروں میں اسپیشل افراد کے لیے مختص جاب کوٹے پر عمل درآمد کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری اداروں میں سختی سے عمل کیا جا رہا ہے جبکہ پبلک سیکٹرز اور صنعتی اداروں میں نئی جاب کوٹے پر عمل کے لیے ممکن کاوشیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں نہ صرف سرکاری اداروں بلکہ بڑی تعداد میں پبلک سیکٹرز کے بھی سٹالز موجود ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور پیپلز پارٹی کا منشور بھی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید