• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں فلیٹ کے بند سرونٹ کوارٹر سے زنگ آلود گن اور گولیاں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن بلاک 8 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ کے بند سرونٹ کوارٹرسے زنگ آلود گن اور 40 سے زائد گولیاں ملیں،پولیس کے مطابق یوسف آرکیڈ کی یونین کی جانب سے گزشتہ روز سرونٹ کوارٹر کا تالا کھولا گیا تھا ، یونین نے 15 پولیس کو اطلاع دی ،ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ مذکورہ فلیٹ نرگس نامی خاتون کا ہے جن کی عمر 80 برس کے قریب ہے اور فلیٹ اشفاق نامی شخص کو کرائے پر دیا تھا،فلیٹ کی مالکن کا کہنا تھا کہ یہ گن ان کی نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید