کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں دو زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پولیس نے ڈالمیہ کے قریب مبینہ مقابلے میں عبدالوہاب ولد حق نواز جبکہ منیر ولد محمد مجید کو گرفتار کرکے غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی،جوہرآباد پولیس نے عصمت کارنر بلاک 14 شاہراہ پاکستان کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی محبوب ولد عطا محمد اور ساتھی محمد ریحان ولد ایان کو گرفتار کرکے پستول 30 بور ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔