کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نےکہا ہے کہ اسرائیل امن کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان نے مزاکرات کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا لیکن امریکا اپنی شرائط پر صلح چاہتا ہے جو کسی بھی حالت میں کسی کے لئے بھی قابل قبول نہیں ہو سکتیں، امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل کو لبنان اور فلسطین میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا لائسنس دیدیا جائے۔