• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج( بروز ہفتہ) منعقدہونے والے سالانہ انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ،اعلامیہ کے مطابق سندھ بار کونسل کے تحت قائم کردہ الیکشن بورڈ ووٹرز لسٹوں کی شفاف تصدیق کرنے میں ناکام رہا ، ووٹر لسٹوں کی مکمل تصدیق بغیر انتخابی عمل غیر شفاف ہوگا، جس سے نتائج پر انگلیاں اٹھ سکتی ہیں،پاکستان بار کونسل نے قراردیا کہ سندھ بار کونسل اپنے ہی جاری کردہ احکامات اور قواعد پر عمل بغیر انتخابات منعقد کروانے کی مجاز نہیں ، سیکرٹری سندھ بار کونسل کو حکم دیاگیا ہے کہ وہ تمام ووٹر لسٹیں اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر انتخابی مواد فوری طور پر جمع کروائیں،پاکستان بار کونسل نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے تک سندھ بار کونسل کو کراچی بار کے انتخابات کے انعقاد سے روکنے کی ہدایت کی ہے ، مزید برآں، سندھ بار کونسل کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی کو اگلی سماعت تک اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ بار کے روزمرہ کے معاملات متاثر نہ ہوں،یاد رہے یہ فیصلہ ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر سماعت کے بعد جاری کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید