• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ، ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں گرفتار 26 ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ آپریشن کے دوران ملزمان پٹرول بم، ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس تھے اور انہوں نے سی ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے تشدد کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے پولیس اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور گاڑیوں کو آگ لگا ئی۔
اسلام آباد سے مزید