• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 11 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 11 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔متعدد وارداتوں میں موبائل فونز،نقدی،طلائی زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،16موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،شہر کے مختلف علاقوں میں 9افراد سے موبائل چھین لئے گئے ،تھاتھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹیکسلا انڈر پاس میں گن پوائنٹ پر نظام الدین سے موٹرسائیکل 125، چار ہزار روپے اور موبائل ،خرم پراچہ میں عارف محمود کے گھرسےایک عورت اور دومرداسلحہ کی نوک پرایک لاکھ روپے ،موبائل اورایک تولہ کے طلائی زیورات ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ کری روڈ پرراجہ ناصر کی بیوی کابیگ نامعلوم موٹرسائیکل سوارچھین کر فرار ہوگیا، متعدد گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان دیگراشیاء، چکری روڈ پر نجی بنک کی اے ٹی ایم کا سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کرلیاگیا۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ2 موٹر سائیکل چوری کر لئے جبکہ ایک موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا ۔ایک گھر کے تاتلے ٹوٹ گے۔
اسلام آباد سے مزید