• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ سے پراپرٹی کے کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش میں احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ گذشتہ روز 6 سائلان کی ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کی کوشش پر وکلاء درمیان میں آ گئے۔ وکلاء کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو کہا گیا کہ آپ یہاں سے گرفتاری نہیں کر سکتے، جبکہ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہم کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر احاطہ عدالت میں وکلاء اور ایف آئی اے اہلکاروں کی تکرار بھی ہوئی۔ اس دوران احاطہ عدالت میں ویڈیو بنانے پر شہری کا موبائل توڑ دیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، چار ملزمان کو ایف آئی اے حکام نے سیکورٹی روم میں بٹھا دیا۔ بعد ازاں پولیس کے سیکورٹی سٹاف کی مدد سے ایف آئی اے حکام چاروں تحویل میں لئے گئے ملزمان کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔ ادھر یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ان ملزمان کا تعلق سوسائٹی سے ہے جنہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔
اسلام آباد سے مزید